قطر کے امیر 'شیخ تمیم بن حمد آل ثانی' چند منٹ پہلے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کیلیے ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں تہران پہنچ گئے جہاں سنیئر نائب صدر محمد مخبر نے ان کا استقبال کیا۔
توقع ہے کہ قطری امیر کی ہمارے ملک کے صدر آیت اللہ رئیسی سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ دورہ ہمارے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے تین ماہ قبل کے دورہ دوحہ کے جواب میں ہے اور توقع ہے کہ مختلف امور اس کے ایجنڈے میں ہوئے۔
قطر کے امیری دیوان نے ایک بیان میں جاری کیا جس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کے دورہ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کا جائزہ اس دورے میں ہونے والی بات چیت کے اہم کے اہم موضوعات ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ